دودھ،دہی من مانے نرخوں پر فروخت ہونے لگا،شہری پریشان
لاہور (لیڈی رپورٹر)شہر بھر میں دودھ دہی من مانے ریٹس پر فروخت ہونے لگا سرکاری نرخنامے کے مطابق دودھ کی قیمت 180 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر مارکیٹ میں اسے 210 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح دہی کی قیمت بھی سرکاری طور پر 210 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 240 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری نرخنامہ صرف کاغذوں تک محدود رہ گیا ہے اور دکاندار اپنی مرضی سے قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔ دودھ اور دہی جیسی روزمرہ ضروری اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب اور متوسط طبقے کو شدید متاثر کیا ہے، عوام نے مطالبہ کیا ہے حکام فوری طور پر مہنگا دودھ دہی فروخت کرنے والے دکانداروں کا محاسبہ کر کے بھاری جرمانے کریں۔
حکام سے فوری طور پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
