کشمیر سنٹر لاہور کے زیراہتمام بھارت کے یوم جمہوریہ پر مظاہرہ
لاہور(پ ر)کشمیرسنٹرلاہور کے زیراہتمام بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ مناتے ہوئے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جمہوریت دنیا کا سب سے بڑا فراڈ ہے۔ نام نہاد جمہوریت کا لبادہ اوڑھے وہ دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔مظاہرے سے سابق مشیر حکومت نصیب اللہ گردیزی، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما انجینئرمشتاق محمود،انچارج کشمیرسنٹرانعام الحسن، صدر مسلم لیگ ن لاہور آزاد کشمیر ڈویژن راجہ شہزاد احمد،سینئرنائب صدر معراج دین شاہین، ہنما جموں وکشمیروکلاء محاذ مرزا عبدالرشید جرال ایڈووکیٹ، کیپٹن (ر) محمدمشتاق، رہنمامحاذ رائے شماری آفتاب نازکی، صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر لاہورڈویژن جاوید ڈار، جنرل سیکرٹری ن لیگ بلال بٹ،سکاؤٹس لیڈر محمداشفاق، سماجی رہنما نازیہ بٹ،مقبول اعوان،چوہدری صدیق،علامہ مشتاق قادری، علامہ فداء الرحمان، انوار قاضی، پروفیسرمحمد مظہر عالم، نعیم بٹ،نوید ملک، بشارت وہرا، محمود کشمیری،فیصل فابانی،مقصود چغتائی، فکراقبال فاؤ نڈ یشن کے عبدالمنان، نذربھنڈر اور دیگر نے خطاب کیا۔ مظاہرے میں سیاسی،سماجی مذہبی رہنماؤں کشمیری کمیونٹی کے نمائندگان،طلبا اور دیگرشہریوں سمیت بوائز سکاؤٹس کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔
