جرائم کیخلاف مہم‘ تین گروہوں کے گیارہ ملزمان گرفتارمال مسروقہ برآمد
لاہور(سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی / سی سی پی او محمد اسلم ترین کی ہدایت پرسی آئی اے پولیس سول لائن ڈویژن نے سرقہ بالجبر اور موٹر سائیکلیں چھیننے /چوری اور دوران واردات قتل میں ملوث تین بین الاضلاعی گروہوں محمد ریاض عرف راجو ،محمد وقاص اور مکرم راحیل ڈکیت گینگز کے11 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک لاکھ84ہزار روپے نقد،دو موٹر سائیکلیں، طلائی زیورات ، دو موبائل فون، ایک پمپ ایکشن،8 پستول اور گولیاں برآمد کیں۔سی سی پی او نے سرقہ بالجبر اور موٹر سائیکل چوری و چھیننے کی وارداتوں کی روک تھام اور مسروقہ مال کی برآمدگی کےلئے ڈی آئی جی اِنوسٹی گیشن چوہدری شفیق احمد کو موثر اقدامات کی ہدایت کی جس پر ایس ایس پی اِنوسٹی گیشن نے ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک کی سربراہی میںڈی ایس پی سی آئی ائے سول لائن محمد اطہر فاروق و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات کی انتھک محنت کے بعدتین گروہوں کا قلع قمع کر کے11 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں محمد ریاض عر ف راجو،محمد قاسم عرف امجد ،محمد شریف عرف سائیں،محمد عمران،محمد محسن عباس، مکرم راحیل، محمود علی، محمد صابر،محمد بلاول، محمد وقاص اور مزمل حسین شامل ہیں۔ ملزمان نے تھانہ ساندہ، نیو انار کلی،شالیمار،گجرپورہ، ہربنس پورہ، چوہنگ ، تھانہ غلام محمدآباد و نشاط آباد فیصل آباد کی حدود میں 26وارداتوں کا انکشاف کیا جن میں سرقہ بالجبر اور موٹر سائیکل چھیننے/ چوری کے علاوہ مکرم گینگ کی طرف سے تھانہ ملت ٹاﺅن فیصل آباد میں دوران واردات قتل کا انکشاف بھی شامل ہے۔پولیس پارٹی میں سب انسپکٹر محمد اکرم، ائے ایس آئیز شکیل احمد،سعید احمد ، نذیر احمد ،ہیڈ کانسٹیبلان سرفراز احمد، عبدالقیوم ، رشید احمد، محبوب الہٰی، کانسٹیبلا ن امجد علی ، محمد احسن ،سرفراز احمد ، محمد یوسف ، علی حسن ، خالد گلزاراور شفاقت علی شامل ہیں۔ایڈیشنل آئی جی/سی سی پی او محمد اسلم ترین نے پولیس پارٹی کی اعلیٰ کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔