خواجہ ندیم کے دورمیں کرکٹ نے بہت ترقی کی: منظور مانی

خواجہ ندیم کے دورمیں کرکٹ نے بہت ترقی کی: منظور مانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) ویسٹ زون اتحاد گروپ کا ایک اجلاس نیو پرنس جمخانہ کرکٹ کلب سنت نگر کے آفس افغان پارک میں زیر صدارت رائے ذوالفقار احمد ہوا جس میں اتحاد گروپ کے بارہ کرکٹ کلبوں کے صدور نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک منظور مانی نے کہا کہ ہم اراکین لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہندیم احمد اور احتاد گروپ کے صدر رائے ذوالفقار احمد پر مکلم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور انشاءاللہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ نام نہاد جھوٹی شہرت کمانے کیلئے چیئرمین خواجہ ندیم احمد پر غلط بیانی کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کواب سمجھ لینا چاہیے کہ اب لاہور کرکٹ کے آرگنائزر ان کے ساتھ نہیں چلیں گے۔ منظور لامانی نے کہا کہ رمضان شریف کے بعد خواجہ ندیم احمد کی کرکٹ میں خدمات پر اتحاد گروپ کے تعاون سے تاج پوش کی جائے گی۔