اولڈ راوینز یونین کے وفد کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات
لاہور (خبرنگار ) اولڈ راوئینز یونین کے وفدنے گزشتہ روزگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان سے ملاقات کی اور جی سی یو میں مجوزہ بس ٹرمینل کی تعمیر کے منصوبے کے حوالے سے متبادل تجاویز پر غور کیا۔ اولڈ راوئینز یونین کے سیکرٹری ڈاکٹر خالد منظور بٹ ،سابق آئی جی پنجاب سعادت اللہ خان،سابق وفاقی سیکرٹری قاضی آفاق احمد، سابق وزیر ضیاءحیدر رضوی،کرنل (ر)رفیع نسیم،سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت راناسعید احمدبخش،اجمل نیازی،آفتاب اقبال،پروفیسر نسرین آفتاب اور طحٰہ صداقت پر مشتمل وفد نے جی سی یو کی ترقی کے حوالے سے وائس چانسلر کے اقدامات کوبھی سراہا۔اس موقع پروائس چانسلر کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب بھی اولڈراوئین ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنی مادرِ علمی میں تعلیمی سرگرمیوں کی دل کھول کر مالی اعانت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ لوجیا گارڈن سمیت جی سی یو کے کسی بھی تاریخی حصے کو نقصان نہ پہنچے اور بس ترمینل کی تعمیر کے حوالے سے جی سی یو کے تعاون سے متبادل پلان تیار کیا جائے۔