روزنامہ ”پاکستان“کی خبر پر ایکشن ‘شہر سے مویشیوں کے فوری انخلاءکا حکم

روزنامہ ”پاکستان“کی خبر پر ایکشن ‘شہر سے مویشیوں کے فوری انخلاءکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی حکومت نے شہر میں بھینسوں سمیت مویشیوں کے داخل ہونے کے حوالے سے روزنامہ پاکستان میں شائع ہونیوالی خبروں کا سخت نوٹس لیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے شہر سے مویشیوں کے فوری انخلاءکا حکم دیا ہے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر نے صوبائی دارالحکومت کی 121 یونین کونسلوں پر مشتمل پورے علاقے میں چارہ لے جانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہربنس پورہ اور کھ چندر یکی گوالا کالونیوں کے سوا کسی بھی علاقے میں کوئی بھی شخص نہ تو گائے بھینسوں سمیت مویشی رکھ سکتا ہے اور نہ ہی چارہ لانے لے جانے کا مجاز ہے۔ نوٹیفکیشن میں تحریر کیا گیا ہے کہ ضلعی حکومت کا یہ حکمنامہ 20 اگست 2012ءتک نافذ العمل رہے گا اور خلاف ورز ی کے مرتکب افراد کو قید او ر جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام لاہور شہر میں مویشی رکھنے سے پیدا ہونیوالے سیوریج کے مسائل‘ ڈینگی وائرس کے پھیلاﺅ کو رکنے کیلئے کیا گیا ہے۔