جاوید ہاشمی کے خلاف انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں ، ظہیرا لدین

جاوید ہاشمی کے خلاف انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں ، ظہیرا لدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری، پارلیمانی لیڈر چودھری ظہیرالدین خاں نے کہا ہے کہ پنجاب کے موجودہ حکمران اختلاف کرنے والوں کی روٹی روزی کے دشمن بن جاتے ہیں، جاوید ہاشمی خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں زمین کی لیز اگر غیر قانونی تھی تو صوبائی انتظامیہ4سال خاموش کیوں رہی؟ انہوں نے کہا کہ روزگار چھن جانے کے خوف سے ہی ق لیگ کے اکثر ارکان فارورڈ بلاک کا حصہ بنے، وہ گزشتہ روز مسلم لیگ ہاﺅس میں کارکنوں و عہدیداروں کے ہفتہ وار تنظیمی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔چودھری ظہیرالدین نے سیلاب کی روک تھام کے حوالے سے پنجاب حکومت کے نامناسب انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو سیلاب کی آفت سے صرف دعائیں ہی بچاسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ19اہم حفاظتی پشتوں کی تعمیر ساڑھے چار سال کے بعد بھی ناکرسکنا نااہلی اور بے حسی کی انتہاہے،بس ریپڈ جیسے بیکار منصوبے کے لیے اربوں روپے ہیں توجنوبی پنجاب کے عوام کی جانوں کے تحفظ کے لیے خزانے میں پیسے کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ ایک صوبہ سنبھالنے میں ناکام حکمران پورے پاکستان کا اقتدار حاصل کرنے کی خواہش پر نظرثانی کریں۔