ریلوے سٹیشنوں‘ ٹرینوں کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم

ریلوے سٹیشنوں‘ ٹرینوں کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)آئی جی رےلوے پولےس سےد ابن ِ حسےن نے رمضان المبارک مےں رےلوے اسٹےشنوں اور ٹرےنوں کی سکےورٹی سخت کرنے کی ہداےت کی ہے ۔ اس ضمن میںمراسلہ ڈوےژنوں کے تمام اےس پیز کو جاری کردیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان المبارک مےں رےلوے اسٹےشنوں مےں قائم مساجد کی سکےورٹی فول پروف بنائی جائے خاص طور پر تراوےح، افطاری اور سحری کے وقت زےادہ سے زےادہ اہلکار تعےنات کئے جائےں ۔ پلےٹ فارموں کو خالی نہ چھوڑا جائے اور ٹرےنوں مےں ایس او پی کے مطابق اسکارٹنگ سٹاف کو ےقےنی بناےا جائے ۔ ٹرےنوں اور اسٹےشنوں سے گداگر ، آوارہ گرد وں کا خاتمہ کےا جائے ۔ رےلوے انکوائری کے ذرےعے بار بار اناﺅنسمنٹ کروائی جائے ۔ تاکہ دہشت گردی / تخرےب کاری کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو ۔ ذرائع نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس سید ابن حسین نے ایس پیز کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی ڈویژنوں میںاچانک ریلوے اسٹیشنوں اور حدود میں قائم مساجد کا دورہ کریں اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہ کی جائے۔