لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں داخلے 30 جولائی سے شروع ہوں گے

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں داخلے 30 جولائی سے شروع ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور کالج برائے خواتےن ےونےورسٹی مےں نئے تعلےمی سال کے داخلوںکا پہلا مرحلہ 30 جولائی سے انٹر مےڈےٹ مےں داخلوں سے شروع ہو گا۔ اس سال ےہ داخلے ےونےورسٹی انٹرمےڈےٹ کالج کے زےراہتمام ہورہے ہےں۔ ےاسمےن علی کو انٹر مےڈےٹ کالج کی پہلی پرنسپل تعےنات کےا گےا ہے۔ مزےد برآں انڈرگرےجوےٹ اور پوسٹ گرےجوےٹ کلاسز مےں داخلے آئندہ ماہ شروع ہوں گے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر صبےحہ منصور نے بتاےا کہ اس سال گرےجوےشن مےں چار نئے کورسز اور شعبے متعارف کرائے جارہے ہےں جن مےں آرکےٹکچر، ٹےکسٹائل اےنڈ انٹیرئیر ڈےزائن، چائنےر اور اےڈمنسٹرےٹو سائنسز شامل ہےں۔ ےونےورسٹی سنڈےکےٹ نے نئے شعبہ جات کی منظوری دےدی۔ نئے شعبوں مےں آرکےٹکچر فےکلٹی آف انجےئرنگ اےنڈ ٹےکنالوجی کے تحت کام کرے گا۔ جبکہ شعبہ اےڈمنسٹرےٹو سائنسز فےکلٹی آف مےنجمنٹ اےنڈ اےڈمنسٹرےٹو سائنسز، شعبہ چائنےز انسٹی ٹےوٹ آف لےنگوےجز اےنڈ کلچر اور ٹےکسٹائل اےنڈ انٹیر یئرڈےزائن ، انسٹی ٹےوٹ آف ڈےزائن اےنڈ وےژول آرٹس کے تحت کام کرے گا۔وائس چانسلر نے بتاےا کہ انٹر مےڈےٹ کالج اےف اے، اےف اےس سی کے چھ مختلف ڈسپلنز مےں داخلے کرے گا۔ جن مےں اےف اےس سی پری مےڈےکل، اےف اےس سی پری انجےنئرنگ، جنرل سائنس، ہوم اکنامکس، آئی کام، آئی سی اےس(فزکس) اور آئی سی (اکنامکس )شامل ہےں۔ داخلے اوپن مےرٹ پر ہوں گے تاہم اےف اے فائن آرٹس اور انگلش لٹرےچر رکھنے کی خواہش مند طالبات کو انٹری ٹےسٹ دےنا ہوگا۔ سپورٹس، معذور، حافظہ قرآن، فاٹا، فارن سٹوڈنٹس اور دےگر صوبوں کےلئے بھی سےٹےں مخصوص کی گئی ہےں۔