اولمپکس ویزا سکینڈل پاکستان کو بدنام کرنیکی سازش ہے: آسیہ اسحاق

اولمپکس ویزا سکینڈل پاکستان کو بدنام کرنیکی سازش ہے: آسیہ اسحاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر )آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ اولمپکس ویزاسکینڈل پاکستان کو بدنام کرنے کی گھناﺅنی سازش ہے ،حکومت اس کی تہہ تک پہنچنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے ‘ اس نام نہاد سکینڈل کے ذریعے نادرا کے جدید ترین نظام کو ناکام قرار دینے کی کوشش کی گئی ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔ اے پی ایم ایل سنٹرل انفارمیشن سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں آسیہ اسحاق نے کہا کہ حکومت برطانوی اخبار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے فوری طو رپر وکلاءکا پینل تشکیل دے تاکہ آئندہ کسی کو پاکستان کےخلاف اس طرح کی سازش کی جرات نہ ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی کمزوریوں کی وجہ سے ایسے عناصر پاکستان کے خلاف بر سر پیکار ہیں ۔ اگر حکمران ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ملک و قوم کے بارے میں سوچیں تو ایسے عناصر کبھی بھی اس طرح کے اقدام کی جرات نہ کر سکیں ۔