جولیا کوہن باکو کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
باکو(نیٹ نیوز) امریکہ کی جولیا کوہن باکو کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ آذر بائیجان میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں امریکہ کی جولیا کوہن نے سلواکیہ کی ماگدالیناریباریکوا کو پہلے سیٹ میں 3-6کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سیٹس میں 6-3اور 6-4سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔