ریکارڈ ساز پیراک مائیکل فیلپس اولمپک چیلنج کے لئے تیار

ریکارڈ ساز پیراک مائیکل فیلپس اولمپک چیلنج کے لئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (نیٹ نیوز)امریکہ کے ریکارڈ ساز پیراک مائیکل فیلپس لندن اولمپک کے چیلنج کیلئے تیار ہیں۔ بیجنگ اولمپک 2008ءمیں مائیکل فیلپس نے کئی عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 8 گولڈ میڈل جیتے۔ گزشتہ 2سال کی ورلڈ چیمپئن شپ گذشتہ ماہ امریکی اولمپک ٹرائلز میں وہ متاثر کن کارکردگی پیش نہیں کرسکے لیکن مائیکل فیلپس لندن اولمپک کے چیلنج کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔27 سالہ مائیکل فیلپس کا کہنا ہے کہ وہ ناکامی سے خوفزدہ نہیں۔ وہ پچھلے 2 سال میں کئی بار ناکام ہوئے لیکن ناکامیاں مایوسی کے بجائے خوب سے خوب تر کا محرک ثابت ہوئی ہیں اور وہ ایک مرتبہ پھر سوئمنگ پول میں شاندار کارکردگی کے چیلنج کیلئے تیار ہیں۔