جنوبی افریقی کپتان گریم سمتھ کی اہلیہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش
کیپ ٹاو¿ن ( نیٹ نیوز) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان گریم سمتھ کی اہلیہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ۔ سماجی روابط کے نیٹ ورک پرااپنے پیغام میں گریم سمتھ نے بتایا کہ ان کے ہاں گزشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا وزن 3.35 کلو گرام ہے گریم سمتھ نے کہا کہ بیٹی کا نام کیڈسن کرسٹےنی سمتھ رکھا گیا ہے۔ زچہ وبچہ دونوں صحت مند ہیں اور میرا پورا خاندان ہمارے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکر گزار ہے ۔ واضح رہے کہ گریم سمتھ نے حالیہ ورلڈ کپ کے فوری بعد آئرش گلوکارہ مورگن سے شادی کر لی تھی ۔