فیصل آباد :نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے خاتون جاں بحق
فیصل آ با د (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہو گئی جس پر مشتعل لواحقین نے ہسپتال کی اینٹ سے اینٹ بجادی اور اسے کھنڈر بنا دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ستیا نہ رو ڈ پر ایک نجی ہسپتال میںپینتیس سا لہ سا ندرہ زچگی کے دوران جاں بحق ہو گئی تاہم نومولود محفوظ رہا ۔ اہلخا نہ کا مو قف ہے کہ ا سکی مو ت ڈا کٹروں کی غفلت سے ہو ئی جن کے خلا ف قانونی کا ر وا ئی کی جا ئے گی ۔ورثاءنے مشتعل ہو کر ہسپتال میں موجود تما م سامان تو ڑ دیا اور ہسپتال زبر دستی بند کر وا دیا ۔دوسری جانب انتظا میہ کا کہنا ہے کہخاتون کی ہلاکت میں ڈاکٹروں کا کوئی قصور نہیں وہ طبعی موت مری ۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر ورثا ءسے مذا کرات کئے اور انہیں تحقیقات کر انے کی یقین د ہا نی کر وا ئی ۔