بھارتی بورڈ نے 1983ءکے فاتح کپتان کپل دیو پر عائد پابندی ختم کردی

بھارتی بورڈ نے 1983ءکے فاتح کپتان کپل دیو پر عائد پابندی ختم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے 1983ءورلڈ کپ کے فاتح کپتان کپل دیو پر عائد پابندی ختم کردی ۔بی سی سی آئی کے اعلامیے مطابق بدھ کو یہاں سابق کپتان کپل دیونے بورڈ کے سربراہ این سری نواسن سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کپل دیو نے بورڈ کے سربراہ کو بذریعہ خط مطلع کیا کہ انہوں نے متنازعہ انڈین کرکٹ لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور ان کا اب اس ایونٹ سے کوئی تعلق نہیں ۔کپل دیو نے سرناواسن کو یقین دلایا کہ وہ مستقبل میں بھی بی سی سی آئی کی مدد جاری رکھیں گے۔ پابندی کے خاتمے کے بعد بیءسی سی آئی نے کپل دیو کو ڈیڑھ کروڑ روپے کے بقایاجات ادا کر دیئے جبکہ انہیں 35 ہزار روپے ماہانہ وظیفے کیلئے اہل قرار دیدیا گیا ہے ۔