کرکٹ جنوبی افریقہ کا انگلینڈ کےخلاف ون ڈے سیریز کےلئے ٹیم کا اعلان
جوہانسبرگ ( نیٹ نیوز) کرکٹ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کےلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر آل راﺅنڈر جیک کیلس کو آرام کا موقع دیا گیا، ڈین ایلگر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کریں گے۔ پاکستانی نژاد سپنر عمران طاہر اور ریان میکلارین کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کی سلیکشن کنوینر اینڈریوہڈسن نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کےلئے متوازن ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور عمران طاہر مضبوط ہتھیار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اے بی ڈی ویلیئرز کپتان اور ہاشم آملہ نائب کپتان ہوں گے جبکہ اعلان کردہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں جے پی ڈومینی، فاف دو پلیسز، ڈین ایلگر، عمران طاہر، ریان میکلارین، ایلبے مورکل، جسٹن اونٹانگ، ویان پارنل، روبن پیٹرسن، گریم سمتھ، ڈیل سٹین اور لونوابوسوٹسوبے شامل ہیں۔