ٹیم سلیکشن کی کمانڈ سلیکٹرز کے پاس ہونی چاہیے، محسن حسن
کراچی (آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ ٹےم کے سابق کوچ محسن حسن خان کہاہے کہ ہر صورت میں سلیکشن کی کمانڈ سلیکشن کمیٹی کے ہاتھ میں ہونی چاہیے اگر کپتان اور کوچ اثرانداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو پھر سلیکشن کمیٹی کو ختم کر دیا جائے۔اےک انٹرویو مےں سابق ٹیسٹ بیٹسمین نے کہاکہ میں اقبال قاسم کو جانتا ہوں، وہ میرے پرانے ساتھی ہیں ان کی ایمانداری پر کسی کو شک نہیں ہے لیکن اس قسم کی باتیں میڈیا میں آنا کہ فلاں کھلاڑی کوچ اور فلاں کھلاڑی کپتان کے کہنے پر ٹیم میں شامل ہوا، ٹھیک نہیں۔محسن خان نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی کو حفیظ اور واٹ مور سے رائے لے کر حتمی فیصلہ خود کرنا چاہیے، مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سلیکشن کمیٹی بعض معاملات میں کمانڈ نہیں کر رہی، احمد شہزاد کی مثال ہمارے سامنے ہے، وہ ایک باصلاحیت اور میچ ونرکھلاڑی ہے لیکن اسے منتخب نہ کرکے ناانصافی کی گئی ہے۔