وکٹ بری نہیں تھی، ہم نے موثر گیم پلان بنایا، جے وردھنے

وکٹ بری نہیں تھی، ہم نے موثر گیم پلان بنایا، جے وردھنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو( نیٹ نیوز)سری لنکا کے کپتان مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ وکٹ بری نہیں تھی۔ ہم نے موثر گیم پلان بنایا تھا جس کے ذریعے ہم نے تمام شعبوں میں بھارتی ٹیم پر اپنی برتری ثابت کی۔سری لنکا کے کپتان مہیلا جے وردھنے نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ وکٹ سست ہو لیکن اس پر کئی گیندیں اٹھتی رہی ہیں۔ ہم نے اچھی باولنگ کی دباو ڈالا اور کامیابی حاصل کرلی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی منصوبہ بندی کی تھی اور اپنے لڑکوں سے کہا تھا کہ وہ بھرپور جان ماریں تو ہم کامیاب ہوسکتے ہیں۔ ہمارے کھلاڑیوں نے اس منصوبے پر عمل کیا۔ جے وردھنے نے اتفاق کیا کہ وکٹ کچھ سست تھی لیکن بھارتی ٹیم کی تباہی کا سبب ہماری اچھی باولنگ تھی۔ یہی وجہ ہے کہ تھیسارا اور پریرا نے8اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔