کرینہ کی نئی فلم ہیروئن کا ٹریلر تیار
ممبئی( نیٹ نیوز) کرینہ ہیروئن بننے کیلئے بالکل تیار ہیں۔فلم کا ٹریلر تو تیار ہے پر فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتا چلے گا کہ یہ فلم کرینہ کو ایوارڈ دلائے گی یا ناکامی کا منہ دکھائے گی۔ کرینہ کی زندگی کی سب سے بڑی فلم ہیروئن کی پہلی جھلک میں بہت کچھ پریانکا کی فیشن سے ملتا جلتا لگتا ہے۔فلم کی ڈائریکٹر مدھر بھنڈارکر ہیں. فلم انڈسٹری میں ایک اداکارہ کے عروج اور پھر زوال پر بننے والی فلم ہیروئن میں کرینہ کا ساتھ دیں گے ارجن رام پال اور اور رندیپ ہداہیروئن بن کر کرینہ جاندار ڈائیلاگز بھی بولیں گی اور آئٹم سانگ بھی زوردار ہوگا۔