ہمیں فلموں میں کلچر کو فروغ دینا چاہیے‘ مدیحہ شاہ

ہمیں فلموں میں کلچر کو فروغ دینا چاہیے‘ مدیحہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے این این )لالی ووڈ کی ماضی کی مشہور و معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ آج کل کی فلمیں جس تیزی سے بن رہی ہیں ان میں نہ تو موضوع کا خیال رکھا جاتا ہے اور نہ ہی اپنی ثقافت کو کلچر کو فروغ دیا جاتا ہے بلکہ اس میں لڑائی جھگڑے اور گانوں کی بھر مار ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم جس معاشرے میں رہ رہے ہیں اس میں رہنے والے ہر طبقے کے بے شمار مسائل ہیں اگر ان کو مدنظر رکھ کر فلم کی کہانی اور سکرپٹ ترتیب دیا جائے اور اپنی ثقافت کو اجاگر کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہماری فلم انڈسٹری ایک بار پھر اپنے پاﺅں پرکھڑی ہوجائے۔اس کےلئے مثبت سوچ اور محنت و کام کی ضرورت ہے دوسرے ملکوں کی انڈسٹری میں ہر قسم کی سہولیات موجود ہیں جبکہ ہماری انڈسٹری اس وقت انتہائی بحران کا شکار ہیں مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم ہے اس لئے ہمیں اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے مثبت سوچ کے ساتھ اچھی فلمیں بنانی ہونگی تاکہ انڈسٹری ایک بار پھر اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو سکے ۔

مزید :

کلچر -