نیب کا رجسٹرار سپریم کورٹ فقیر حسین اور ملک ریاض کو آج دوبارہ پیش ہونے کا نوٹس
اسلام آباد (آئی اےن پی )قومی احتساب بےور( نیب )نے رجسٹرار سپریم کورٹ فقےر حسےن اور بحریہ ٹاﺅن کے مالک ملک ریاض کو کیس سے متعلقہ مواد لے کر (آج) جمعہ کو دوبارہ پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔ نیب اعلامیے کے مطابق ارسلان افتخار کیس سے متعلق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس (آج ) دوبارہ ہوگا گزشتہ روز رجسٹرار سپریم کورٹ نے یہ کہتے ہوئے کہ وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں اور پیش نہیں ہوسکتے انکار کردیا تھا تاہم انہیں (آج) دوبارہ پیش ہونے کا دوبارہ نوٹس جاری کیا گیا ہے