وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی ٹینٹ آفس رائے ونڈ میں کارکنوں سے ملاقات کی جھلکیاں
لاہور (پ ر)٭وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹینٹ آفس رائے ونڈ میں2گھنٹے سے زائد وقت تک مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں، عہدیداروں اور شہریوں سے ملاقات کی۔٭وزیراعلیٰ کی آمد پر کارکنوں نے ”شیر آیا شیر آیا“کے نعرے لگائے۔
٭وزیراعلیٰ نے انتہائی تحمل سے کارکنوں اور شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔
٭وزیراعلیٰ نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ کھل کر بات کریں،وہ ہر کارکن کی بات سنیں گے۔
٭وزیراعلیٰ کے خطاب کے دوران بارش شروع ہوگئی لیکن وہ ٹینٹ آفس میں بیٹھ کر کارکنوں کے مسائل سنتے رہے۔
٭کارکنوں نے وزیراعلیٰ کورائے ونڈ میں سکولوں کی تعمیر اوربہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
٭وزیراعلیٰ نے جب رائے ونڈ کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا تو پورا ٹینٹ آفس تالیوں اور” وزیراعلیٰ زندہ باد،شہبازشریف زندہ باد“ کے نعروں سے گونج اٹھااوروزیراعلیٰ پنجاب کو کارکنوں نے تحصیل کا اعلان کرنے پر مبارکباد دی۔
٭ٹینٹ آفس میں موجود ہر شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ،عوام دوست منصوبوں اورترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کے حوالے سے تعریف کی ۔