ایف بی آر ای فائلنگ سیلز ٹیکس ریٹرن سسٹم پر نظر ثانی کرے: یاسر سخی بٹ
اسلام آباد (پ ر) ایف بی آر کے الیکٹرانک سسٹم میں موجود پیچیدگیوں کی وجہ سے تاجر برادری کو جون2012 کے لئے الیٹرانک سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ایف بی آر کو چائیے کہ وہ پیچیدہ الیکٹرانک سیلز ٹیکس ریٹرن سٹم کو آسان بنانے کے لئے اقدامات کرے جس سے ٹیکس ریونیو کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی ان خیالات کاا ظہار اسلا م آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر یاسر سخی بٹ نے چیمبر ہاو¿س میں ٹیکسیشن سب کمٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو ریٹرنز فائل کرنے میں بہت سی تکینکی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ایف بی آر فوری طور پر الیکٹرانک سیلز ٹیکس ریٹرن سسٹم میں اصلاحات لائے تاکہ بزنس کمیونٹی آسانی سے سیلز ٹیکس ریٹرنز فائل کر سکیں۔صدر آئی سی سی آئی یاسر سخی بٹ نے کہا کہ ای فائلنگ میں سیلز ٹیکس ریٹرن کی انٹری کرتے ہوئے درآمدکنندگان کے لئے اضافی ڈیوٹی اور چالان کا کوئی بھی خانہ مہیا نہیں کیا گیا ا سکے علاوہ ٹیکس دہندگان گزشہ مہینوں کی سیلز کر رپورٹ نہیں کر پا رہے اور انہیں اضافی سرچارج ادا کرنا پڑتے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے۔انہوںنے کہا کہ الیکٹرانک سیلز ٹیکس ریٹرن سٹم میں کئی طرح کی لمیٹیشن کی وجہ سے ٹیکس دہندگان آن لائن ریٹرن فائل نہیں کر پا رہے ۔اس لئے سیلز ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے کی صورت میں ان پر جرمانہ عائد نہ کیا جائے انہوںنے ایف بی آر پر زور دیتے ہوئے کہ وہ فرینڈلی سسٹم کو اپنائے جس سے ریونیو میں اضافہ ہو گا۔صدر آئی سی سی آئی یاسر سخی بٹ نے کہا کہ ایف بی آر کو چائیے کہ وہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرے لیکن دوسری طرف صحیح الیکٹرانک سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے انہوںنے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹیکس دہندگان کو سیلز ٹیکس ریٹرنز اور سیلز ٹیکس قوانین کے پراسس کے بارے میں بنیادی معلومات سے پوری طرح آگاہ کیا جانا چائیے۔