ہنڈائی کے منافع میں 10.4 فیصد اضافہ

ہنڈائی کے منافع میں 10.4 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیﺅل(اے پی پی) جنوبی کوریا کے کار ساز ادارے ہنڈائی نے منافع میں 10.4 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہنڈائی کو سال کی دوسری سہ ماہی میں 2.55 ٹریلین وون (2.22ارب ڈالر) کا منافع حاصل ہوا ہے جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے 2.3 ٹریلین وون سے 10.4 فیصد زیادہ ثابت ہوا ہے۔ ہنڈائی کی گاڑیوں کی سیل اس عرصہ میں 9.2 فیصد سے 21.94 ٹریلین وون زیادہ رہی اور آپریٹنگ پرافیٹ میں 18 فیصد سے 2.5 ٹریلین وون اضافہ ہوا۔ ہنڈائی موٹرز کی تیار کردہ گاڑیاں امریکہ اور یورپ میں بے حد پسند کی جاتی ہیں۔

مزید :

کامرس -