حکومت نے مقررہ ہد ف سے85ارب روپے زائد کے ٹی بلز فروخت کردیئے

حکومت نے مقررہ ہد ف سے85ارب روپے زائد کے ٹی بلز فروخت کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) مالی سال کی دوسری ٹی بلز نیلامی میں حکومت نے مقررہ ہدف سے 85ارب روپے زیادہ کے ٹی بلز فروخت کیے۔ حکومت نے 275ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن 360 ارب کے بلز فروخت کئے گئے۔ سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر 441ارب روپے کے بلز خریدنے کی پیشکش کی تھی۔ نیلامی میں تین، چھ اور بارہ ماہ مدت کے بلز کی کٹ آف ایلڈ میں کمی واقع ہوئی۔ ماہرین کے مطابق نیلامی میں کٹ آف ایلڈ میں مزید کمی سے شرح سود میں کمی کے امکانات ظاہر ہو رہے ہیں۔بینکنگ انڈسٹری توقع کر رہی ہے کہ اگست میں مالیاتی پالیسی تبدیل نہیں کی جائے گی ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بدھ کو 333 ارب روپے مالیت کے ٹریژری بلز فروخت کئے جس میں 181 ارب روپے 6 ماہ اور 136 ارب روپے 12 ماہ کے لیے حاصل کیے۔تجزیہ کار کہتے ہیں کہ 6 ماہ اور ایک سال کے لیے مجموعی طور پر 317ارب روپے کے بلز فروخت کیے گئے۔ درمیانی مدت کے بلز میں بینکوں کی دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بینکنگ انڈسٹری آئندہ ماہ کی مالیاتی پالیسی میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں کر رہی ۔ مرکزی بینک اگست میں آئندہ 2 ماہ کے لیے نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کرے گا۔ توقع ہے کہ نئی پالیسی میں شرح سود کو موجودہ سطح 12فیصد پر برقرار ہی رکھا جائے گا۔ تجزیہ کار اکتوبر میں پیش کی جانے والی مالیاتی پالیسی میں شرح سود کم ہونے کی امید کر رہے ہیں۔ انتخابات قریب ہونے کی وجہ سے بھی حکومت شرح سود میں کچھ کمی کرنا چاہتی ہے جو آنے والی مالیاتی پالیسیوں میں نظر آئے گی۔

مزید :

کامرس -