مغربی طاقتیں شام میںدہشت گردی کی حمایت کر رہی ہیں‘ روس

مغربی طاقتیں شام میںدہشت گردی کی حمایت کر رہی ہیں‘ روس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (اے پی پی) روس نے شام سے متعلق مغربی طاقتوں کے دوغلے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ خودکش دھماکے میں شام کے وزیر دفاع کی ہلاکت کی مذمت سے انکار کرکے مغرب دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے گزشتہ روز اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی طاقتوں نے خودکش دھماکوں میں شام کے وزیر دفاع کی ہلاکت کی مذمت سے انکار کرکے دہشت گردوں کی حمایت کی ہے۔ دوسرے لفظوں میں مغربی ملکوں نے پیغام دیا ہے کہ ہم اسی طرح کی دہشت گرد کارروائیوں کی حمایت کرتے رہیں گے جب تک سلامتی کونسل ہمارے احکامات کی تعمیل نہیں کرتی۔ یہ ایک خوفناک صورتحال ہے۔ خودکش حملے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکہ کی مندوب سوسن رائس نے کہا تھا کہ شام کے خلاف سلامتی کونسل سے قرار داد کی منظوری ضروری ہے۔

مزید :

عالمی منظر -