لندن میں بغیر تار کے بیٹری چارج کرنے کی ٹیکنالوجی کا ٹیسٹ جلد کیا جائے گا

لندن میں بغیر تار کے بیٹری چارج کرنے کی ٹیکنالوجی کا ٹیسٹ جلد کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے پی پی)برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بغیر تار کے بیٹری چارج کرنے کی ٹیکنالوجی کا ٹیسٹ جلد کیا جائے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق چپ بنانے والی کمپنی قوالکم کا کہنا ہے کہ پلگ ان چارجنگ مشکل عمل ہے اور اس کی نئی ٹیکنالوجی کا مطلب یہ ہے کہ گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے ہی بھی اسے چارج کیا جا سکے گا۔ اس طرح کی کار کا تجربہ اس برس کے اختتام تک کیا جائیگا جبکہ فرانس کی کمپنی رینالٹ بھی ایسا ہی ایک ٹیسٹ دو ہزار تیرہ میں کرے گی۔ ڈرائیور اپنی الیکٹرک گاڑی کو تھوڑا سا چارج کریں گے اور پھر اس چارجنگ کو برقرار رکھنے کے لیے ڈائنامک چارجنگ کا استعمال کریں گے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ بیٹری چھوٹی ہو سکتی ہیں جس سے الیکٹرک کار کا وزن اور قیمت دونوں کم ہوگی۔ نئی تکنیک کا ٹرائل آئندہ نومبر میں شروع ہوجائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -