جاپانی جزیرہ میں آتش فشاں سے نکلنے والے دھویں اور راکھ نے رہائشی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان میں آتش فشاں سے نکلنے والے دھویں اور راکھ نے رہائشی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے جنوبی جزیرے ساکو راجیما میں واقع آتش فشاں نے دھواں اور راکھ اگلنا شروع کر دیا ہے جس کے باعث قریبی رہائشی علاقے کاگوشیما میں معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔ علاقے کی سڑکوں اور گھروں میں راکھ جمع ہو چکی ہے۔ حکام نے مقامی افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماسک استعمال کریں دور آتش فشاں سے دور رہیں۔