لندن اولمپکس ‘مسلم خواتین کھلاڑیوں کے نقاب پہننے کےخلاف خواتین کا مظاہرہ

لندن اولمپکس ‘مسلم خواتین کھلاڑیوں کے نقاب پہننے کےخلاف خواتین کا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آ ئی اےن پی )اولمپکس میں مسلم خواتین کھلاڑیوں کے نقاب پہننے کے خلاف لندن میں سیکڑوں خواتین نے مظاہرہ کیا ہے ان کا مطالبہ تھا کہ کسی بھی شخص کو ان کھیلوں میں مذہبی علامات پہننے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ بر طانوی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے نام پر لندن میں مظاہرہ کرنیوالی ان خواتین کے نزدیک اولمپکس میں حجاب پہننے کی اجازت مذہبی پروپیگنڈے کا فروغ ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اولمپک چارٹر کے تحت ہر شخص کو برابری کا حق حاصل ہے مگر حجاب کی اجازت اس چارٹر ہی کی خلاف ورزی ہے۔ فرانس اور بیلجئیم میں نقاب پر پابندی لگا کر یورپی ممالک نقاب کرنی والی خواتین کے خلاف مہم شروع کرچکے ہیں۔ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی آٹھ سو میٹر کی دوڑ کی ایتھیلٹ ساراعطار ہو یا قطر کی شوٹر باہیا الحماد دونوں ہی حجاب کرتی ہیں۔ تاہم مظاہرین نے اولمپک گیمز میں خواتین کو مناسب نمائندگی نہ دیے جانے کو بھی تعصب کی علامت قرار دیا۔

مزید :

عالمی منظر -