چین، طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد00 4 سے متجاوز
بیجنگ (آ ئی اےن پی )چین میں ایک ہفتے کے دوران طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد چارسو تک پہنچ گئی ہے۔ملک کے مختلف حصوں میں آنے والی طوفانی بارشوں سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ چےنی خبررساں اےجنسی کے مطابق دارالحکومت بیجنگ سمیت بڑے شہروں میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آج شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ مزید تباہی لا سکتا ہے۔ بیجنگ میں سیلابی کیفیت سے نمٹنے کے لئے تیرہ سو امدادی کارکنوں کومستعد رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔