بنگلہ دیش، سفارت کار کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوی

بنگلہ دیش، سفارت کار کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ(آئی این پی ) بنگلہ دیش کی پولیس نے گزشتہ مارچ 2012 میں سعودی سفارت کار کے قتل میں ملوث مبینہ چار مشتبہ ملزم گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔جمعرات کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈھا کہ پولیس کے ڈپٹی کمشنر نذر الاسلام نے کہاہے کہ گرفتار کیے گئے چاروں ملزموں کی عمریں22اور 25 سال کے درمیان ہیں، ان کے قبضے سے واقعہ میں استعمال کی گئی پستول اور کار برآمد کر لی گئی ہے۔اور ملزموں نے ڈھا کہ میں سعودی سفارت کار/ خلف آل علی کو شہر کے علاقے گلشن میں مارچ میں ان کی رہائش گاہ کے نزدیک چہل قدمی کے دوران گولی مار کر قتل کرنے اعتراف جرم کر لیا۔مقتول سفارت کار گذشتہ کئی سال سے گلشن کے علاقے میں کرائے کے ایک اپارٹمنٹ میں رہ رہے تھے۔ قتل کے وقت ان کی عمر پینتالیس سال تھی۔

مزید :

عالمی منظر -