انا ہزارے کا مطالبات تسلیم کرنے کیلئے حکومت کو چارروز کا الٹی میٹم

انا ہزارے کا مطالبات تسلیم کرنے کیلئے حکومت کو چارروز کا الٹی میٹم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آن لائن) بھارت کے سماجی کارکن انا ہزارے نے حکومت کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ چار روز میں مطالبات پر کوئی فیصلہ کر لے ورنہ وہ اتوار سے غیرمعینہ مدت بھوک ہڑتال کریں گے. نئی دہلی میں انا کی ٹیم کے تین سرگرم کارکن حکومت پر رشوت ستانی کے خلاف سخت قوانین بنانے پر دباو ڈالنے کے لیے، بھوک ہڑتال پر ہیں. انا کے مطابق وہ ایک مضبوط لوک پال ، 15مرکزی وزیروں بشمول وزیر اعظم کے خلاف کرپشن کے الزامات کی جانچ، ممبران پارلیمنٹ کے خلاف فوجداری معاملات کے جلد نمٹانے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام اور پارٹی سربراہوں کے خلاف الزامات کی جانچ کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل چاہتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -