توہین عدالت بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے حقیقی اپوزیشن کاکردار ادا کیا ‘چودھری نثار

توہین عدالت بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے حقیقی اپوزیشن کاکردار ادا کیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی اے )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی خان نے توہین عدالت بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن کے رویے پر سپریم کورٹ کے ریمارکس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی روایات کے مطابق واک آﺅٹ اپوزیشن کا انتہائی طریقہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہذب ملکوں میں اپوزیشن کے واک آﺅٹ کی وجہ سے قانون سازی کا عمل روک دیا جاتا ہے۔ چودھری نثار نے کہا کہ 342 اراکین کے ایوان میں اپوزیشن کے 90 ارکان اس قانون سازی کو کیسے روک سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہم بل وزراءکے ہاتھ سے چھین کر پھاڑ دیتے ، انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا اگر معزز جج صاحبان یہ بتاتے کہ اپوزیشن نے غلطی کہاں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توہین عدالت بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن ارکان تقریریں کرتے رہے، چیختے چلاتے رہے جمہوری ادوار میں احتجاج کا یہ انتہائی طریقہ ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ کیا اپوزیشن ہاتھوں میں ڈنڈے لیکر ایوان جاتی اور بل کی حمایت کرنیوالوں کو ڈنڈے کے زور پر ایسا کرنے سے روکتی، چودھری نثار علی خان نے کہا کہ توہین عدالت بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے حقیقی جمہوری اپوزیشن کا کردار ادا کیا اور اس سے زیادہ کچھ کرنا جمہوری اور پارلیمانی روایات کی کھلی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -