ٹریول ایجنٹ 28 افراد کے 31 لاکھ روپے کی رقم لیکر فرار
اسلام آباد (مانیڑنگ ڈیسک) ٹریو ل ایجنٹ 26 افراد کے 31لاکھ سا ت ہزار دو سو رو پے لیکر فرار ہو گیا جس کے با عث صوا بی سے تعلق رکھنے وا لے26افراد عمرے پر نہیں جا سکے ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ ایجنٹ نے فی کس سے ایک لاکھ 22ہزار رو پے لئے ، جب سعودی عرب روا نگی کیلئے ائیر پو رٹ پہنچے تو فراڈ کا علم ہوا۔انکا کہنا تھا کہ ایجنٹ نے ٹکٹ کنفرم کرائے اور پھر رقم ری فنڈ کر وا لی اور جب ایف10میں وا قع ٹریول ایجنسی کے دفتر گئے تو عملہ ہی غا ئب تھا ۔پو لیس کا کہنا ہے کہ معاملے کے مطابق تحقیقات کی جا رہی ہیں اور بہت جلد گرفتا ری عمل میں لا ئی جا ئے گی۔