اولمپکس کے انعقاد سے برطانیہ کو 13 ارب پاﺅنڈ کا فائدہ ہوگا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن اولمپکس میں سونے کا تمغہ کوئی بھی جیتے لیکن سب سے بڑی فاتح برطانوی معیشت ہوگی کیوں کہ ان مقابلوں سے برطانیہ کو چار سال میں 13 ارب پاﺅنڈز یا 20 ارب ڈالرکا فائدہ ہوگا۔ 13 ارب پاﺅنڈز میں سے 6 ارب پاﺅنڈز کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی صورت میں برطانوی معیشت میں آنے کی توقع ہے۔ لندن میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں بڑے پیمانے پر سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ اس کے علاوہ سپانسرشپ کے معاہدوں اور برطانیہ میں کاروبار کے مواقعوں کی تشہیر کے ذریعے بھی معیشت کو خاطرخواہ فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔ ایک بین الاقوامی سروے کے مطابق برطانیہ میں 61 فیصد افراد کا خیال ہے کہ اولمپکس مقابلوں سے برطانیہ میں سرمایہ کاری میں بہت اضافہ ہوگا۔