جاوید ہاشمی کیخلاف پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں، ظہیر الدین

جاوید ہاشمی کیخلاف پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں، ظہیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این این آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری، پارلیمانی لیڈر چودھری ظہیرالدین خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے موجودہ حکمران اختلاف کرنے والوں کی روٹی روزی کے دشمن بن جاتے ہیں، جاوید ہاشمی خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں، زمین کی لیز اگر غیر قانونی تھی توصوبائی انتظامیہ چار سال خاموش کیوں رہی؟ انہوں نے کہا کہ روزگار چھن جانے کے خوف سے ہی ق لیگ کے اکثر ارکان فارورڈ بلاک کا حصہ بنے۔ وہ گزشتہ روز مسلم لیگ ہاﺅس میں کارکنوں و عہدیداروں کے ہفتہ وار تنظیمی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ چودھری ظہیرالدین نے سیلاب کی روک تھام کے حوالے سے پنجاب حکومت کے نامناسب انتظامات پر تشویش کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو سیلاب کی آفت سے صرف دعائیں ہی بچا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 19 اہم حفاظتی پشتوں کی تعمیر ساڑھے چار سال کے بعد بھی نہ کرسکنا نااہلی اور بے حسی کی انتہا ہے، بس ریپڈ جیسے بے کار منصوبے کے لئے اربوں روپے ہیں تو جنوبی پنجاب کے عوام کی جانوں کے تحفظ کے لئے خزانے میں پیسے کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ ایک صوبہ سنبھالنے میںناکام حکمران پورے پاکستان کا اقتدار حاصل کرنے کی خواہش پر نظرثانی کریں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -