حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، لوڈشیڈنگ جاری ، شارٹ فال 4186میگاواٹ ہوگیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوعے دھرے کے دھرے رہ گئے اور بجلی کا شارٹ فال 4186میگاواٹ پر پہنچ گیا۔ پیپکو ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 18038جبکہ پیداوار 13852میگاواٹ ہے اور مبینہ طور پر بجلی کی کمی پوری نہ ہونے کی وجہ سے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔