سندھ میں ن لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر چوہدری شجاعت کی شاہ و ایاز سے ملاقات

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرقانون ایاز سومرو سے ملاقات کی ہے جس دوران صوبے میں مسلم لیگ ن کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ پر تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیاگیا۔
نجی چینل کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کاکہناتھاکہ اتحادی جماعتوں کو عوامی رابطے کی مشترکہ حکمت عملی بنانی چاہیے اور تمام توجہ شفاف انتخابات کے انعقاد پر ہونی چاہیے۔