اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی دستہ قومی لباس میں نمو دار ہوگا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) لندن اولمپکس میں افتتاحی تقریب میں پاکستانی دستہ اپنے قومی لباس میں نمو دار ہوگا جبکہ قومی اتھلیٹس اور آفیشل ہاف وائٹ رنگ کی قمیض شلوار اور سبز رنگ کی ویسٹ کوٹ زیب تن کریں گے۔
چیف ڈی مشن عاقل شاہ نے بتایا کہ اولمپکس انتظامیہ کی طرف سے پاکستانی دستے کو پنٹ کوٹ دئیے گئے جو واپس کر دیئے اور مطالبہ کیا گیا کہ شلوار قمیض فراہم کی جائیں جو درزی سے بن کر آ گئی ہیں ۔