سعودی کھلاڑی لندن اولمپکس بے نقاب ہوکرکھیلے گی

سعودی کھلاڑی لندن اولمپکس بے نقاب ہوکرکھیلے گی
سعودی کھلاڑی لندن اولمپکس بے نقاب ہوکرکھیلے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے کہا ہے کہ اولمپکس کے جوڈو مقابلوں میں سعودی عرب کی کھلاڑی بغیر حجاب کے مقابلے میں حصہ لے گی۔جوڈو فیڈریشن کی صدر میریس وائزر نے کہا کہ سعودی کھلاڑی ودجان علی سراج عبد الرحیم شاہ خانی جوڈو مقابلے کے دوران ایسا حجاب پہنیں جس سے ان کا سر تو ڈھانپا ہوگا لیکن منہ نہیں۔
جوڈو ایسوسی ایشن نے نقاب پہننے کی پابندی حفاظتی اقدامات کے تحت لگائی ہے۔سعودی عرب روایتی طور پر صرف مرد ایتھلیٹس کو ہی اولمپکس میں بھیجتا رہا ہے۔ سعودی عرب نے پہلی بار لندن اولمپکس کے لیے دو خاتون اتھلیٹس بھیجی ہیں جن میں ایک جوڈو اور ایک آٹھ سو میٹر کی دوڑ میں حصہ لیں گی۔انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کی صدر نے کہا کہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی جوڈو کے کھیل کی روح اور بنیادی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں حصہ لے گی۔
سعودی عرب میں خواتین کی کھیلوں میں حصہ لینے کی کوئی روایت نہیں ہے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو مقابلوں میں ایسا لباس زیب تن کرنا ہوگا جس سے ان کا وقار متاثر نہ ہو۔

مزید :

کھیل -