چین نے انٹر نیٹ پر "گند"صاف کرنے کی ٹھان لی

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی پولیس نے ملک میں سائبر کرائم کیخلاف شروع کئے گئے کریک ڈاﺅن میں دس ہزار مشتبہ افراد اور چھ سو کریمنل گینگز کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔چین کی وزارت پبلک سکیورٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جون میں تین اعشاریہ دو بلین نقصان دہ میسجز ڈیلیٹ کئے گئے اور غیر لائسنس یافتہ سائٹوں تک رسائی دینے والے تیس انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالوں کو سزائیں دی گئیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ انٹرنیٹ غیر قانونی اور نقصان دہ معلومات کیخلاف کریک ڈاﺅن کے باعث ان میں کافی حد تک کمی آئی ہے تاہم ابھی ان کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا۔