فاٹا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے ، 12اہلکارشہید، 30زخمی

فاٹا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے ، 12اہلکارشہید، ...

جوابی کارروائی میں 18شرپسندبھی مارے گئے

فاٹا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے ، 12اہلکارشہید، 30زخمی

گوادر،میرانشاہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فاٹا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر شدت پسندوں کے حملوں میں 12اہلکار شہید ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 18شدت پسندمارے گئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق پہلا حملہ گوادر سے 100کلومیٹر دور پاک ایران سرحدکے قریب کوسٹ گارڈ کی کلچلی چیک پوسٹ پر کیاگیا جس کے نتیجے میں 10اہلکار شہید اور چارزخمی ہوگئے ۔ زخمیوں اور لاشوں کو گوادر منتقل کیاجارہاہے ۔ بتایاگیاہے کہ چیک پوسٹ پر چودہ اہلکار تعینات ہوتے ہیں ۔ سیکریٹری داخلہ بلوچستان اکبردرانی نے بتایاکہ حملے میں شدت پسندوں نے راکٹوں سمیت بھاری اسلحہ استعمال کیا۔دوسرا حملہ فاٹا میں ٹل اور شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں کیاگیاجس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور 25زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ ٹل منتقل کیاجارہاہے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلندخیل میں چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 18شرپسند بھی مارے گئے ہیں ۔گوادر میں شہید ہونیوالے کوسٹ گارڈ کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچادی گئیں جہاں سے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی ۔ زخمی ہونیوالے چھ اہلکاروں کی بھی کراچی منتقلی کی اطلاعات ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...