اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں ۔ ۔ ۔ کراچی میں بنک ڈکیتی کی کوشش ناکام

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں ۔ ۔ ۔ کراچی میں بنک ڈکیتی کی کوشش ناکام
اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں ۔ ۔ ۔ کراچی میں بنک ڈکیتی کی کوشش ناکام

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کھارادر میں واقع نجی بنک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق کھارادرمیں ڈکیتی کی نیت سے چار افراد گھس آئے اور اِسی دوران پولیس کے موقع پر پہنچنے پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو حراست میں لے لیاگیاجبکہ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اُنہوں نے بتایاکہ گرفتارملزم بنک کا سیکیورٹی گارڈ ہے ۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...