نارتھ ناظم آباد کراچی میں پولیس اور سی پی ایل سی کی کارروائی ، مغوی بچہ بازیاب ،خاتون سمیت چار گرفتار

نارتھ ناظم آباد کراچی میں پولیس اور سی پی ایل سی کی کارروائی ، مغوی بچہ ...

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نارتھ ناظم آباد میں مقابلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مغوی بچہ بازیاب کرالیاجبکہ خاتون سمیت چار افراد کوحراست میں لے لیا۔ سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے بتایاکہ پولیس اور سی پی ایل سی نے نارتھ ناظم آباد میں چھاپہ مارا جس دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ۔ مقابلے کے بعد دوبھائیوں کو گرفتار کرلیاگیاہے جن کی نشاندہی پر مزید ایک خاتون سمیت دوافرادکو حراست میں لے لیاجبکہ مغوی بچہ بازیاب کرالیاگیا۔اُنہوں نے بتایاکہ چارسالہ عبدالرحمان کے اغواءمیں اُن کے پڑوسی ملوث ہیں جبکہ رہائی کیلئے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیاگیاتھا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...