ایوان کی انوکھی کارروائی ۔ ۔ ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام
مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کیخلاف تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا توسپیکر نے انوکھی کارروائی کی اور 30اراکین کی غیر موجودگی میں 17حکومتی اراکین کیساتھ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جس دوران کسی رکن نے قرارداد کے حق میں ووٹ نہیں ڈالا، حاضرتمام اراکین نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیئے۔ اپوزیشن اراکین کی اجلاس سے غیر حاضری کے باعث قرارداد کے حق میں کوئی ووٹ نہیں ڈالاگیااور یوں تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوگئی جبکہ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاگیا۔اجلاس میں صرف 17حکومتی اراکین نے شرکت کی ۔اپوزیشن کاکہناتھاکہ چھٹی والے دن اسمبلی کا اجلاس بلانا غیر قانونی ہے۔