مشرقی افغانستان میں طالبان کا نیٹوآئل ٹینکرز پر حملہ ، پانچ محافظ جاں بحق، 15ٹینکرز تباہ

مشرقی افغانستان میں طالبان کا نیٹوآئل ٹینکرز پر حملہ ، پانچ محافظ جاں بحق، ...
مشرقی افغانستان میں طالبان کا نیٹوآئل ٹینکرز پر حملہ ، پانچ محافظ جاں بحق، 15ٹینکرز تباہ

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان جنگجوو¿ں نے مشرقی افغانستان میں نیٹو کے 15آئل ٹینکرز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ حملے میں پانچ محافظ بھی مارے گئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان جنگجوو¿ں نے صوبہ فرح میں امریکی اور اتحادی افواج کے لیے ایندھن لے جانے والے نیٹو ٹینکروں کے قافلے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے 15 ٹینکروں کو تباہ کردیا، حملے میں قافلے کو سیکیورٹی فراہم کرنے والے 5 گارڈز بھی مارے گئے۔اطلاعات کے مطابق حملہ اتنا اچانک اور منظم انداز میں کیا گیا کہ نیٹو کنٹینروں کے ڈرائیوروں اور محافظوں کو دفاع کا موقع بھی نہیں مل سکا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...