پاراچنار خودکش حملے ، ہلاکتوں کی تعداد57ہوگئی

پاراچنار خودکش حملے ، ہلاکتوں کی تعداد57ہوگئی
پاراچنار خودکش حملے ، ہلاکتوں کی تعداد57ہوگئی

پاراچنار(مانیٹرنگ ڈیسک) پاراچنارکے مرکزی بازارمیںدوخودکش حملوں کے زخمیوں میں سے مزید سات افراددم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 57 ہوگئی ، 187 زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔کرم ایجنسی میں سوگ میں تما م بازار بند ہیں۔ رمضا ن المبارک کے سولہویں روزے کو افطاری سے کچھ لمحے قبل کرم ایجنسی کا صدر مقام پاراچنار میںدو خودکش بمباروں نے مین بازار میں خود کودھماکے سے اڑادیا جس سے ہر طرف تباہی مچ گئی۔ دھماکوں کے خلاف ایجنسی بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ آج تمام بازار بند ہیں۔ دھماکوں میں زخمی ہونیوالے افراد کوہاٹ اور دیگرمقامی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔گورنرخیبرپختونخواہ انجینئرشوکت اللہ نے جاں بحق افرادکے ورثاکے لیے تین ، تین لاکھ اورزخمیوںکے لیے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

مزید : کرّم

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...