شیخ رشید نے صدارتی انتخابات سے ”کنارہ “ کرلیا

شیخ رشید نے صدارتی انتخابات سے ”کنارہ “ کرلیا
شیخ رشید نے صدارتی انتخابات سے ”کنارہ “ کرلیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے بھی صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا اور عمران کو مشورہ دیاکہ وہ بھی بائیکاٹ کریں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے طور پر صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جبکہ عوامی مسلم لیگ نے عظیم تر قومی مفاد میں صدراتی انتخاب کے بائیکاٹ کا کیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کہوں گا کہ وہ بھی صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ کریں، ممنون حسین موزوں امیدوار نہیں ،انہیں صدر بنانا 18 کروڑ عوام کی توہین ہے۔ شیخ رشید نے کہاکہ صدارتی الیکشن میں چھوٹی جماعتیں اپنی مارکیٹنگ کر رہی ہیں اور قیمتیں بڑھا رہی ہیں۔

مزید : قومی