فیصل آباد میں زہریلی ممنوعہ مشروبات پینے سے 19افراد جاں بحق

فیصل آباد میں زہریلی ممنوعہ مشروبات پینے سے 19افراد جاں بحق
فیصل آباد میں زہریلی ممنوعہ مشروبات پینے سے 19افراد جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد19 ہو گئی ہے جبکہ آٹھ سے زائد متاثرہ افراد سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔فیصل آباد کے تھانہ بٹالہ کالونی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے ملکر شراب نوشی کی محفل سجائی۔ شراب زہریلی ہونے کے باعث ان سب کی حالت غیر ہو گئی، بیشتر متاثرہ افراد کو پہلے نجی ہسپتالوں میں رکھا گیا مگر حالت غیر ہونے پر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سی پی او عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ شراب نوشی کے دو واقعات ہوئے ہیں جن میں سے ایک تھانہ بٹالہ کالونی اور دوسرا تھانہ گلبرگ کے علاقے میں ہوا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق مرنے والے بیشتر افراد دوست ہیں۔

مزید : فیصل آباد