دنیا کی پہلی الیکٹرانک جلد تیار

دنیا کی پہلی الیکٹرانک جلد تیار

سیکرامنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک) مصنوعی انسانی اعضاءکی جانب کامیاب پیش قدمی کے بعد سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی الیکٹرانک جلد بھی تیار کر لی ہے۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تیار کردہ جلد چھونے اور دباﺅ پر ردعمل بھی ظاہر کرتی ہے جسے چھوئے جانے پر اس میں موجود ایل ای ڈی لائٹس جل اٹھتی ہیں اور بہت زیادہ دباﺅ ڈالا جائے تو روشنی میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔پولیمر سے تیار کردہ اس جلد پر سیلیکون کی پٹی لگائی گئی ہے ۔ماہرین کا خیال ہے کہ کاغذ جتنی باریک اس جلد کا استعمال سمارٹ فونز، کار ڈیش بورڈز اور روبوٹس میں بھی کیا جا سکتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...